اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

فوج کی تعیناتی سے الیکشن شفاف ہوئے، کم سے کم وقت میں اپنا کام کیا: چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر

مظفر آباد(ویب ڈیسک) آزاد کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر غلام مصطفیٰ نے کہا ہے کہ پولنگ کے وقت فوج کی تعیناتی سے الیکشن شفاف ہوئے۔ کم سے کم وقت میں الیکشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا۔ الیکشن کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی پہلے نتیجے کا سرکاری طور پر انتظار کر رہے ہیں ۔ جو نتائج میڈیا پر آرہے ہیں وہ غیر حتمی اور غیر سرکاری ہیں۔ انہوں نے الیکشن میں امن و امان برقرار رکھنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف کی۔انہوں نے آئی جی آزاد کشمیر کو ہدایت کی کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔