اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,215FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پشاور میں تحریک انصاف کے جلسے میں بدنظمی، پولیس کا لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ

پشاور: تحریک انصاف کا جلسہ شروع ہونے سے قبل ہی پنڈال میں شدید بدنظمی پیدا ہوگئی جس کے نتیجے میں پولیس نے کارکنان پر لاٹھی چارج کیا جس میں 2 افراد زخمی ہوئے جب کہ اس دوران ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔ تحریک انصاف کے پشاور جلسے کے آغاز سے قبل ہی اس وقت بدنظمی دیکھنے میں آئی جب کچھ ڈنڈا بردار کارکنان نے اسٹیج پر پہنچنے کی کوشش کی لیکن وہاں موجود ذمہ داروں کی جانب سے انہیں منع کرنے پر کارکنان مشتعل ہوگئے اور توڑ پھوڑ شروع کردی جب کہ حالات پر قابو پانے کے لیے پولیس نے انہیں روکنے کی کوششش کی تو کارکنان پولیس سے الجھ پڑے ، اس دوران ہاتھا پائی بھی ہوئی اور کارکنوں نے واک تھرو گیٹ بھی اکھاڑ دیئے۔ پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی کے بعد پولیس نے لاٹھی چارج کردیا اور ہوائی فائرنگ بھی کی ئی، اس دوران پولیس کے لاٹھی چارج سے 2 کارکن بھی زخمی ہوئے۔