اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,215FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

جانیے! تمباکو نوشی کے اثرات آپ کے چہرے کو بھی کس طرح متاثر کرتے ہیں

کم عمری سے ہی سگریٹ نوشی کی طرف متوجہ ہونے والے افراد ابتدا میں اسے فیشن اور گلیمر کے طور پر لیتے ہیں جو آگے چل کر لت میں بدل جاتی ہے اور یہی عادت پھیپھڑوں کے کینسر اور دل کے امراض کا سبب بھی بنتی ہے جس کے اثرات چہرے پر بھی نمایاں ہوتے ہیں۔کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر آپ تمباکو نوشی کرتے رہیں تو اگلے چند سالوں میں آپ کی صحت کیسی ہو سکتی ہے، تمباکو نوشی انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے، کئی بیماریوں کے علاوہ یہ چہرے کی رونق ختم کر دیتی ہے اور جلد کا رنگ بھی گہرا کر سکتی ہے۔تمباکو نوشی سے نوجوانوں کو باز رکھنے کے لیے ایک یونی ورسٹی کے میڈیکل کے طلبہ نے رضاکارانہ طور پر ایسی ایپلی کیشن بنائی ہے جو تمباکو نوشی کے بھیانک نتائج دکھا کر اس سے دور رکھنے کی کوشش کرتی ہے۔اس ایپلی کیشن کو اسموکر فیس (Smokerface) کا نام دیا گیا ہے۔ اس کی انسٹالیشن کے بعد یہ ایک سیلفی بنانے کا کہتی ہے جب اس میں تصویر بنا لی جائے تو یہ اپنے سائنسی میکانزم کو استعمال کرتے ہوئے دکھاتی ہے کہ اگر تمباکو نوشی جاری رکھی جائے تو اگلے چند سالوں میں شکل کیسی ہو سکتی ہے۔ایپلی کیشن بنانے والے طلبہ کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو تمباکو نوشی کی طرف راغب ہونے سے پہلے اس ایپلی کیشن کو ایک دفعہ ضرور دیکھ لینا چاہیے کیونکہ امید ہے اس میں وہ اپنے مستقبل کا چہرہ دیکھ کر تمباکو نوشی سے فوراً دور ہو جائیں گے۔ اسموکر فیس ایپلی کیشن اینڈروئیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارمز کے لیے بالکل مفت دستیاب ہے۔