اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,373FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اب تمام میسیجنگ سروس ایک ہی پروگرام کے ذریعے استعمال کریں

اس وقت کئی بہترین میسیجنگ ایپلی کیشنز دستیاب ہیں اور ہر کوئی اپنی پسند کی ایپ استعمال کرنا چاہتا ہے یہی وجہ ہے کہ ہم تمام دوستوں، رشتے داروں سے رابطے میں رہنے کے لیے سب ہی چیٹنگ ایپلی کیشنز انسٹال رکھتے ہیں لیکن آپ کو پتا ہونا چاہیے کہ درجنوں ایپلی کیشنز کے اس جھنجھٹ کو صرف ایک پروگرام سے ختم بھی کیا جا سکتا ہے۔Franz ایک ایسا پروگرام ہے جس کے ذریعے 14 میسیجنگ ایپلی کیشنز کو ایک ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس لسٹ میں واٹس ایپ، فیس بک میسینجر، ٹیلی گرام، اسکائپ، ہپ چیٹ، گوگل ہینگ آؤٹس اور گریپ و دیگر نامی گرامی ایپلی کیشنز شامل ہیں۔ یہی نہیں اس میں کسی بھی میسیجنگ سروس کے ایک سے زائد اکاؤنٹس بھی شامل کیے جا سکتے ہیں۔فرانز پروگرام پرائیویسی کی مکمل ضمانت دیتا ہے کہ آپ کے پیغامات آپ تک محدود رہتے ہیں یہ پروگرام انہیں اپنے سرور پر محفوظ نہیں کرتا۔ اسے آپ اس کی ویب سائٹ سے ونڈوز کے علاوہ میک کے لیے بھی مفت ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔