اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,122FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

امریکی کمپنی نے صبح اٹھنے کے دوران پریشانی سے بچنے کا حل تلاش کرلیا

بوسٹن: اکثر لوگ الارم کے باوجود صبح وقت پربیدار نہیں ہوپاتے لیکن اب ایسے افراد کے لئے امریکی کمپنی نے ایسی گھڑی متعارف کرائی ہے جس سے آپ نہ صرف وقت پر جاگ سکتے ہیں بلکہ سارا دن چست بھی رہ سکتے ہیں۔صبح وقت پراُٹھنا کوئی آسان کام نہیں، تقریباً سبھی لوگ اس مشن میں کامیاب ہونے کے لیے روایتی الارم کا سہارا لیتے ہیں، کچھ لوگ الارم کلاک کا استعمال کرتے ہیں تو کچھ فون میں موجود الارم کا سہارا لیتے ہیں۔ اس عام طریقے میں ایک بڑی خرابی یہ ہے کہ اس الارم کے شورسے صرف ایک شخص نہیں بلکہ پورا گھربیدار ہونے پرمجبورہوجاتا ہے اوراگر وقتی طورپرالارم کو بند کردیں تو دوبارہ آنکھ بھی لگ جاتی ہے۔اس مسئلے کے حل کیلئے ایک امریکی کمپنی نے بنایا ہے “شاک کلاک” جسے گھڑی کی طرح کلائی پر باندھا جاتا ہے۔ آپ کو صبح بیدار کرنے میں یقینی طورپرجگانے کے لیے اس میں تین طریقے موجود ہیں۔ سب سے پہلے تو یہ وائبریشن کے ذریعے احساس دلاتا ہے کہ جاگنے کا وقت ہو چکاہے، اگرآپ اس کے ذریعے نہ جاگیں تو یہ بیپ کے ذریعے جگانے کی کوشش کرتا ہے۔ اگریہ طریقہ بھی ناکام ہوجائے تو پھرذرا سختی سے کام لیا جاتا ہے کیونکہ آخری حربے کے طور پریہ معمولی سا کرنٹ دیتا ہے جس سے انسان یقینی طورپرجاگ جاتا ہے۔شاک کلاک کے کئی افراد پرآزمائش کے بعد زبردست نتائج برآمد ہوئے ہیں کیونکہ انسانی دماغ اس کے چند دن کے استعمال کے بعد اس کا عادی ہو جاتا ہے۔ کرنٹ کے جھٹکے سے بچنے کے لیے دماغ میں خواہش رہتی ہے کہ جلدی سویا جائے اورصبح الارم کے وقت سے پہلے ہی جاگ جانا چاہیے۔ شاک کلاک کی خصوصیات صرف انسان کو جگانے تک محدود نہیں بلکہ یہ دیگر بری عادتوں کو بھی ختم کرنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔ اس کو بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ جب بھی آپ کو کسی بری عادت کی طلب ہو جیسے کہ سگریٹ پینے یا دانتوں سے ناخن کاٹنے کا دل چاہے تو اس پر موجود بٹن کو دبائیں اور اس کا معمولی سا کرنٹ آپ کے دماغ سے اس بری عادت کی طلب وقتی طورپرختم کردے گا۔