اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,110FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وٹامن بی ٹو سے چلنے والی بیٹری تیار

لاہور(ہیلتھ ڈیسک)امریکی ماہرین نے ایسی بیٹری تیار کرلی ہے جو وٹامن بی ٹو استعمال کرتے ہوئے بجلی تیار کرسکتی ہے ۔چینی نژاد امریکی سائنسدان ، کائی جیانگ لین اور ان کے ساتھی ایسے نامیاتی مادّوں کی تلاش میں رہتے ہیں جو زہریلے نہ ہوں اور کم خرچ بیٹریوں میں استعمال بھی ہوسکیں۔ یہ ٹیم پہلے بھی ایسی ایک بیٹری بناچکی ہے جس میں بجلی بنانے کے لیے کینون اور فیروسائنائیڈ کہلانے والے نامیاتی مادّے استعمال کیے جاتے ہیں۔اپنی تازہ کوششوں میں انہوں نے رائبوفلیون، المعروف وٹامن بی ٹو کے سالمات میں تھوڑی سی تبدیلی کی اور انہیں بیٹری میں استعمال کے قابل بنالیا۔ واضح رہے کہ انسانی جسم میں بھی وٹامن بی ٹو کا تعلق توانائی کی پیداوار ہی سے ہے ۔ کائی جیانگ کا کہنا ہے کہ وٹامن بی ٹو استعمال کرنے والی بیٹری بنانے میں آسان اور کم خرچ بھی ہوگی، جب کہ یہ ہوا اور شمسی ذرائع سے حاصل شدہ توانائی ذخیرہ کرنے میں بھی بہت موزوں رہے گی۔روایتی بیٹریوں کی طرح ترمیم شدہ وٹامن بی ٹو پر چلنے والی بیٹریاں بھی جسامت میں جتنی زیادہ ہوں گی ان میں بجلی ذخیرہ کرنے اور بنانے کی صلاحیتیں بھی اتنی ہی زیادہ ہوں گی۔