اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,950FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

فزیو تھراپی کرنیوالا روبوٹ تیار………

سنگاپور (ہیلتھ ڈیسک)نانیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی کے طالب علم البرٹ ژانگ نے ایک ایسا روبوٹ ایجاد کیا ہے جو مریضوں کی فزیوتھراپی کرنے کے علاوہ مساج پارلر میں آنے والوں کو مشینی مساج کی سہولت بھی دے سکتا ہے ۔سنگاپور میں تیار کیا گیا روبوٹ جس کا نام ’’ایکسپرٹ مینی پیولیٹیو آٹومیشن‘‘ اور اسکا مخفف EMMA ہے ، ایک عدد بازو پر مشتمل ہے جسے خصوصی کمپیوٹر سے مربوط کیا گیا ہے ۔ EMMA کو ایک ٹرالی پر رکھا جاتا ہے جب کہ اس کے روبوٹ بازو کا اگلا حصہ، فزیوتھراپی اور مساج کرنے والے خصوصی ساز و سامان سے لیس ہے ۔ اس میں تھری ڈی فلم بنانے والا کیمرا بھی نصب ہے جو بستر پر لیٹے ہوئے فرد کی لمحہ بہ لمحہ پوزیشن سے کمپیوٹر کو خبردار کرتا رہتا ہے ۔بازو کے اگلے حصے میں سینسرز بھی موجود ہیں جو دباؤ میں کمی بیشی کو محسوس کرسکتے ہیں اسے انسان کی جانب سے صرف اتنی ہدایت کی ضرورت ہوتی ہے کہ کس طرح کا مساج کرنا ہے جس کے بعد باقی تمام کام یہ خود سنبھال لیتا ہے ۔ اب تک اسے 50 مریضوں پر کامیابی سے آزمایا جاچکا ہے جو کہنی، کمر کے نچلے حصے ، کندھوں اور گردن کی اینٹھن میں مبتلا تھے جب کہ توقع ہے کہ ان آزمائشوں کی کامیاب تکمیل کے بعد یہ 2017 کے اختتام تک فروخت کیلئے پیش کردیا جائے گا۔