اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

844,117FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

گجرات حالیہ بارش سے ٹی ایم اے کی کارکردگی کا پول کھل گیا،سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

گجرات (نیوز الرٹ ڈیسک)گجرات میں گذشتہ را ت سےجار ی بارش سےسیوریج اور ٹی ایم اے کی کارکردگی کا پول کھل گیا۔ شہر گجرات پانی میں ڈوب گیا۔ اندرون شہر میںسڑکیں اور مین چوک تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہوئی اور شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہاہے ۔اس سے پہلے بھی گجرات میں ہلکی بارش سے بھی شہر کی حالت کسی تالاب سے کم نظر نہیں آتی ۔جبکہ ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے نئی سڑکوںسمیت بہت سے نئے منصوبوں پر کام شروع کیااور ان کو مکمل بھی کیا اسکے علاوہ چیئرمین ڈویلپمنٹ ایند بیوٹیفکیشن کمیٹی گجرات اور سینئر رہنماء مسلم لیگ ن اورنگزیب بٹ نے بھی گجرات کی خوبصورتی کے حوالے سے بہت سے پروجیکٹس پر کام کیا۔مگر گجرات میں سیوریج کانظام جوں کا توں ہے اورڈی سی او گجرات و چیئرمین ڈویلپمنٹ ایند بیوٹیفکیشن گجرات کی خصوصی توجہ کاطلب گار ہے ۔
13680582_1048652231896193_8914874578050870191_n

13686617_1048652268562856_2312908368608157830_n

13754605_1048652288562854_3796032765261712350_n

13769337_1048652211896195_1391089772396660979_n