اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

زرعی اراضی کے تنازعہ پرگیارہ افراد نے ٹریکٹر چلاکر زمیندار کی دھان کی فصل تباہ کردی

کامونکے(نامہ نگار) گیارہ افراد نے ٹریکٹر چلاکر زمیندار کی دھان کی فصل تباہ کردی۔بتایاگیاہے کہ نواحی گائو ں ہرپوکی محمد طارق قریشی اور محمد صدیق وغیرہ میں زرعی اراضی کا تنازعہ چل رہاتھا جس کا فیصلہ عدالت نے محمد طارق قریشی کے حق میں کردیا۔جس کا محمد صدیق وغیرہ کو رنج تھا۔گذشتہ روز اسی بناپر محمد صدیق ،افتخار احمد،محمد عدنان،غلام نبی،محمد خلیل ،لطیف اور پانچ افراد نے زبردستی کھیتوں میں ٹریکٹر چلاکر محمد طارق قریشی کی چالیس کنال چار مرلہ پر کاشت دھان کی فصل تباہ کردی۔منع کرنے پر ملزمان نے محمد طارق قریشی کے بھتیجوں سرفراز اور ایازکو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔