اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

موٹر وے پولیس کے زیر اہتمام روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد

کامونکے(نامہ نگار) موٹر وے پولیس کے زیر اہتمام روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد ۔ ہر مکتبہ فکر افراد کی شرکت ورکشاپ میں بتایا گیا کہ عوام الناس نے ایکسیڈینٹ سے کس طرح بچنا ہے ۔ موٹر وے پولیس کے زیر اہتمام ایس ایس پی آفس موٹر وے N-5 میں ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں صحافی ، وکلاء ،تاجر ، ڈرائیور ز کے علاوہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ ورکشاپ میں زندگی کی افادیت ٹریفک رولز اور ایکسیڈنٹ سے کیسے بچا جا سکتا ہے ۔ پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی فوکل پر سن وصی حیدر نے اعداد وشمار بیان کرتے ہوئے بتایا کہ روڈ ایکسیڈنٹ کی وجہ سے ہر سال ساڑھے بارہ لاکھ افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں ۔پچاس لاکھ افراد شدید زخمی ہو جاتے ہیں انسانی جان جوکہ انتہائی قیمتی ہے ٹریفک رولز کی پابندی نہ کرنے سے اور چھوٹی سی غلطی سے چلی جاتی ہیں۔ اس موقع پر ایس ایس پی موٹر وئے فرخ رشید ، ڈی ایس پیز موٹر وئے حامد خاں ، رفاقت علی تارڈ ، میا ں محمد یوسف موٹر وئے افسران ، وکلاء ،تاجر ، ڈرائیور ز کے علاوہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ ورکشاپ کے اختتام پر ایس ایس پی موٹر وئے کو بتایا گیا کہ کامونکے اور موڑ ایمن آباد جی ٹی روڈ پر سڑک کے دونوں جانب رکشہ والوں نے قبضہ کر رکھا ہے جس کی وجہ سے اکثر حادثات ہوتے ہیں اور قیمتی جانیں لقمہ اجل بن جاتی ہیں ۔