اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

گنا عور کے مقام سے نالہ ڈیک کا بند بہہ گیا ،سیلابی پانی آبادی سمیت مسجد ،پولیس چوکی اورسکول میں داخل ہو گیا

کامونکے (نامہ نگار )گنا عور کے مقام سے نالہ ڈیک کا بند بہہ گیا ، 200فٹ کا بڑا شگاف کو بند کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں،سیلابی پانی آبادی سمیت مسجد ،پولیس چوکی اورسکول میں داخل ہو گیا ، تفصیل کے مطابق گنا عور سے دو کلومیٹر کے فا صلہ پر نالہ ڈیک کا بند بہہ گیا جس سے 200فٹ بڑے شگاف سے سینکڑوں ایکٹر کاشت کی ہوئی دھان کی فصل اور مویشیوں کے چارہ کو تبا ہ ہو گیا اور سیلابی پانی گنا عور کی آبادی میں داخل ہو گیا جس سے لوگوں نے مو یشیوں سمیت محفوظ مقام پر منتقل ہو نا شروع کر دیا ، سیلابی پانی پولیس چو کی ، مسجد اور سکول میں داخل ہو گیا جبکہ مرکز صحت کی سڑک پر بھی پانی کا راج ہے ، پانی میں اضافہ سے لوگ پرشان ہیں اور حکومت سے شگاف کو فو ری طور پر بند کرنے کی اپیل کر رہے ہیں، اہل دیہہ نے بتایا کہ گذشتہ آٹھ ماہ سے کرین مشینیں کھڑی ہیں لیکن پشتے تعمیر نہیں کیے گئے ، جس وجہ سے گنا عور میں سیلاب آیا ہو اہے ، لوگوں نے احتجاج کرتے ہو ئے ہوئے بتایا کہ جب سے سیلاب آیا ہوا ہے ابھی تک کسی بھی سرکاری آفیسر نے ان کی خیر و خریت معلوم نہیں کی ۔Kamoke-Guna-ohr-Police-man-Salabi-pani-dakhal

Kamoke-Guna-ohr-kay-log-salab-any-par-ahtjaj-kar-rahy-han

kamoke nala Deak ka Tota howa band