اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,006FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی سنیارٹی کے مطابق پروموشن کو جا نچے کے لئے لائحہ مرتب کیا جارہا ہے

سیالکوٹ (بیورورپورٹ) صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی سنیارٹی کے مطابق پروموشن کو جا نچے کے لئے لائحہ مرتب کیا جارہا ہے ۔ذرائع کے مطابق صوبے بھر کے دیگر میڈیکل کالجز کی طرح گورنمنٹ خواجہ صفدر میڈیکل کالج میں بھی اسٹنٹ پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پر وفیسرز کی سنیارٹی کیمطابق پروموشن کے طریقہ کار کو جانچے کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا جارہا ہے تاکہ ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور پروفیسرز کے عہدے پر ترقی کے لئے اختیار کئے جانے والے اصول ضوابط کو پرکھا جاسکے ۔یادرہے کہ اسٹنٹ پروفیسر کی ایسوسی ایٹ پروفیسر کے لئے پروموشن کے لئے کم ازکم پانچ سالہ تجربہ ٹیچنگ ہسپتال میں ضروری ہے جبکہ ڈاکٹر مدثر، ڈاکٹر شہزاد بشیر،ڈاکٹر توقیراور ڈاکٹر میاں اظہر سمیت دیگر شامل ہیں جن کو اگلے سکیل میںترقی د ی جاچکی ہے جن کے پاس پانچ سالہ تجربہ نہ ہے جس کو پورا کرنے کے لئے بعض ڈاکٹر ز نے ایسے ہسپتالوں کے کاغذات لگائے ہوئے ہیں جس کی رجسٹریشن پی ایم ڈی سی کی طرف سے منسوخ ہوچکی ہے جیسا کہ حشمت میڈیکل کالج گجرات کے تجربے کا لیٹر بھی ہے جن کو پرنسپل گورنمنٹ خواجہ محمد صفدر میڈیکل ظفر چوہدری کی مشاورت سے ترقی دی گئی ہے ۔رابط پر پرنسپل خواجہ محمد صفد ر میڈیکل کالج ظفر چوہدری نے بتایا کہ میرئے علم اسی کو ئی بات سامنے نہیں آئی ہے اگر میرئے علم میں کوئی بھی بات سامنے آئی تو میں فوری کا رووائی کروں گا۔