اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,557FansLike
9,991FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

حکمران سیلاب زدہ علاقوں میں صرف تصویریں بنوانےجاتےاورجھوٹےوعدے کرکےواپس آجاتے ہیں۔ قاری زوالفقارعلی سیالوی

سیالکوٹ (بیورورپورٹ) رہنما تحریک انصاف سابق امیدوار صوبائی اسمبلی قاری زولفقار علی سیا لوی نے کہا ہے کہ حکمران بھی سیلاب زدہ علاقوں میں صرف تصویریں بنوانے جاتے اور جھوٹے وعدے کرکے واپس آجاتے ہیں نالہ ایک ،نالہ ڈیک میں شگاف پڑنے سے ہونے والی تباہی قابل افسوس ہے حکمران بھی سیلاب ہی کی طرح کا ایک عذاب ہیں جب تک یہ عذاب مسلط رہیگا غریب کاشتکار کو سیلاب کی تباہی سے نجات نہیں ملے گیان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ سب سے بڑی کرپشن بند تعمیر کرنے اور سیلاب کی روک تھام کے نام پر ہورہی ہے مقامی انتظامیہ سیلاب زدہ علاقوں میں فوٹو سیشن کرواکر سب اچھا کی رپورٹ دیتے رہتے ہیںانھوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں سیلاب کی ذمہ دار مسلم لیگ (ن) ہے بروقت اقدامات کئے جاتے تو اتنی بڑی تباہی نہ ہوتی۔ کسی نے ملک میں ڈیمز بنانے کی پالیسی اختیار نہیں کی۔ اگر کالا باغ ڈیم بن جائے تو تمام خطرات سے بچا او ربجلی کے بحران سے نکلا جاسکتا ہے۔