اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سکرنڈ مسلم لیگ (ن) کا اجلاس واپڈا پر برہم

سکرنڈ (کنور ظفر عبدالحئی) حیسکو سکرنڈ نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے اور غریب عوام کو بلا جواز ناجائز ڈیڈکشن لگا کر لاکھوں روپوں کا مقروض کر دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن تعلقہ سکرنڈ کے اجلاس میں سینئر رہنما محمد امجد خانزادہ نے اپنے خطاب کے دوران کیا او موقع پر تعلقہ جنرل سیکریٹری لیاقت صدیق خانزادہ کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت حیسکو سکرنڈ کے کرپٹ ملازمین افسران لائن سپرنٹنڈنٹ سے لیکر تمام عملہ کے اثاثے چیک کئے جائیں کہ انہوں نے کروڑوں کے بنگلے، گاڑیاں ، جائیدادیں، شوروم، فلور ملز سمیت پرائیوٹ کاروباروں میں حصہ داری ہے جسطرح وزیراعظم پاکستان نواز شریف اور جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا اسی طرح حیسکو سکرنڈ کے کرپٹ ملازمین کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے تاکہ عوام کو اس ناجائز ڈیڈکشن اوورریڈنگ سے نجات مل سکے ڈاکٹر نعمت آرائیں کا کہنا تھا کہ پورے سندھ میں حیسکو کے کرپٹ ملازمین اور افسران جان بوجھ کر ایک پلاننگ کے تحت عوام کو حکومت کے خلاف احتجاج پر اکسا رہے ہیں تاکہ عوام 2018 میں مسلم۔لیگ ن کو ووٹ مہ دیں لہذا عوام کے مفاد میں حیسکو کے کرپٹ افسران کے خلاف کاروائی کو کے عوام۔کو ریلیف دیا جائے ۔