اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان پر ہر صورت عملدر آمد کریں گے: نواز شریف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان قومی قیادت کا متفقہ طور پر منظور کردہ ایجنڈا ہے ۔ آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان پر ہر صورت میں عملدر آمد کریں گے۔ سانحہ کوئٹہ پر قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کے واقعے نے پوری قوم کو افسردہ کردیا ہے یہ دشمن قوتوں کا سوچا سمجھا منصوبہ تھا۔ ایسے وقت میں قوم کا اتحاد ہی شیطانی قوتوں کو منہ توڑ جواب دے سکتا ہے اور ہمارا اتحاد ہی دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا سکتا ہے۔ سرحدوں کے اندر اور باہر زندگیوں کو محفوظ بنانا ہمارے قومی سلامتی کے اداروں کی ذمہ داری ہے اور وہ اپنا کام بھر پور انداز میں کررہے ہیں۔ پاکستان کے عوام کو بتانا چاہتاہوں کہ پاکستان کے خفیہ ادارے دشمن کے عزائم خاک میں ملانے کیلئے پر عزم ہیں ۔ اداروں کے جوانوں نے سیکڑوں ایسے منصوبوں کو ناکام بنایا جن میں پاکستانیوں کو نشانہ بنایا جانا تھا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کے عوام، حکومت، مسلح افواج ، پولیس اور قومی سلامتی کے ادارے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں متحد ہیں اور متحد رہیں گے۔ کشمیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف پاکستان دنیا بھر میں آگاہی مہم چلارہا ہے۔