اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,864FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سیالکوٹ: گاؤں سرانوالی میں قانون بے بس، بااثر افراد گونگی بہری لڑکی کو دوبارہ اغوا کر کے لے گئے

سیالکوٹ(بیورورپورٹ)معذور لڑکی کے ساتھ ظلم و بربریت کی انتہا،با اثر افراد 5 ماہ قبل زیادتی کی شکارگونگی بہری لڑکی کو دوبارہ اغوا کر کے لے گئے۔ پولیس دونوں بار مقدمہ درج کرنے کے باوجود خاموش بے بس۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ستراہ کے علاقے سرانوالی کی رہائشی رشیدہ بی بی نے پولیس کو دی گئی درخواست میں کہا ہے کہ اس کی 15سالہ بیٹی ہادیہ کو پانچ ماہ قبل علاقے کے با اثر افراد ناصر، شبیر، خالد اور ان کے دو ساتھیوں نے اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ جس کا مقدمہ تھانے میں درج کروایا گیا، چند روز قبل دوبارہ مذکورہ ملزمان رات ڈیڑھ بجے کے قریب گھر میں گھس آئے اور مقدمہ درج کروانے کی سزا کے طور پر گونگی بہری لڑکی کو دوبارہ اغوا کر کے لے گئے۔ پولیس تھانہ ستراہ نے مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ابھی تک لڑکی کو بازیاب نہیں کروایا جا سکا اور نہ ہی ملزمان کو گرفتار کیا جا سکا ہے۔