اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,337FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سیالکوٹ:ٹریفک حادثات میں گیارہ افراد زخمی

سیالکوٹ(بیورورپورٹ)ٹریفک کے مختلف حادثات میں گیارہ افراد زخمی تفصیلات کے مطابق حاجی پورہ روڈ دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں33سالہ سہیل،ایمن آباد روڈ آرا سٹاپ کے پاس دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں25سالہ عبدالباسط،ڈیفنس روڈ کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں23سالہ بشارت،ڈسکہ روڈ راجو کے سٹاپ کے پاس نامعلوم موٹر سائیکل کی ٹکر سے16سالہ سائیکل سوارعمران اللہ،ایمن آباد روڈ موٹر سائیکل سے گر کر30سالہ شعیب،ساہووالہ کے پاس موٹر سائیکل اور مزدا ٹرک کے تصادم میں35سالہ اسلم،سیدپور روڈ آڈھا سٹاپ کے پاس موٹر سائیکل گدھا ریڑھی سے ٹکرانے سے33سالہ محمد یونس،لاری اڈا موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرانے سے18سالہ عمر،سید پور اڈا کے پاس دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں18سالہ عمران،کلووال روڈدو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں65سالہ محمد ریاض اور22سالہ بلال شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو1122کے عملے نے معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور شدید زخمیوں کو مزید علاج معالجے کے لئے ریسکیوایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا۔