اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری، دورانیہ 14گھنٹے تک جا پہنچا

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)سیالکوٹ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے اوربجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں دو گھنٹے کا اضافہ کردیا گیا ہے ۔ شہری علاقوں میں دس گھنٹے جبکہ سمبڑیال ، پسرور اور ڈسکہ کے شہری ودیہی علاقوں میں چودہ گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری رہی ۔شہریوں کے مطابق رات کو بھی بجلی بند رہتی ہے اور دن کے اوقات میں بھی بجلی کی بندش کی وجہ سے شہری پریشان ہیں تاہم انڈسٹریل ایریاز میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ ہے ۔ گیپکو کی طرف سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں دو گھنٹے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ شہریوں نے سیالکوٹ سے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔