اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سیالکوٹ: بھاری مقدار میں منشیات برآمد ، 9 ملزمان گرفتار

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)سیالکوٹ پولیس نے مختلف مقامات سے نو ملزمان کو گرفتار کرکے شراب اور منشیات برآمدکرلی ہے ۔ پولیس رپورٹس کے مطابق تھانہ حاجی پورہ پولیس نے شہاب پورہ سے علی اصغر سے پانچ لیٹر شراب، نیکاپورہ پولیس نے بھاگووال روڈ سے رحمت اللہ سے 305گرام چرس، کینٹ پولیس نے گھنٹہ گھر کے قریب سے وسیم سے چارلیٹر شراب، اگوکی پولیس نے امانت پورہ سے عمران سے ایک کلو پچپن گرام چرس، غلام عباس سے ایک کلو 75گرام چرس، مراد پور پولیس نے احمد رضا سے 145گرام چرس، بلال سے 112گرام چرس، مزمل سے 275گرام چرس، ھیڈمرالہ پولیس نے چوہڑ چک سے غلام سرور سے ایک کلو پچاسی گرام چرس برآمدکرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔