اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جینم ہسپتال گوجرانوالہ ڈویژن میں کینسر کے مریضوں کیلئے بہترین خدمات سر انجام دے رہا ہے:چیئرمین اٹامک انرجی کمیشن

سیالکوٹ (بیورورپورٹ) چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ڈاکٹر محمد نعیم نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ انسٹی ٹیوٹ آف نیو کلیئر میڈیسن اینڈ ریڈیو تھراپی ہسپتال ڈویژن بھر میں سرطان کی تشخیص و علاج کا واحد ادارہ ہے جہاں پر گذشتہ 7سال سے ضلع گوجرانوالہ کے علاوہ سیالکوٹ ، شیخوپورہ، گجرات، نارووال اور حافظ آباد میں بسنے والے ہزاروں کینسر کے مرض میں مبتلا مریضوں کا میابی سے علاج کیا جارہا ہے اس سے قبل ان علاقوں کے لوگوں کو کینسر کے علاج اور تشخیص کیلئے لاہور جا نا پڑتا تھا۔ یہ بات انہوں نے حاجی عبدالطیف کی جانب سے ہسپتال میں ہوسٹلز کی تعمیر کی افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ممبر اٹامک انرجی کمیشن ڈاکٹر ایس ایم جاوید اختر، ڈائریکٹر میڈیکل سائنسز ڈاکٹر فیاض احمداور ڈائریکٹر (جنم) ہسپتال ڈاکٹر سہیل مراد کے علاوہ ریجن کے میڈیکل کالجز کے پرنسپلز، سٹاف اور مخیر حضرات نے تقریب میں شرکت کی ۔ چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن محمد نعیم نے کہاکہ وطن عزیز کے طول و عرض میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے 18ہسپتال کام کررہے ہیں ان ہسپتالوں میں ملک کی 80فیصد سے زائد کینسر کے مرض میں مبتلا مریضوں کو تشخیص اور علاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور گوجرانوالہ ڈویژن میں واقع گوجرانوالہ انسٹی ٹیوٹ آف نیو کلیئر میڈیسن اینڈریڈیو تھراپی ہسپتال بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کینسر کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کی سب سے بڑی وجہ سگریٹ /حُقہ نوشی ، پان ن نسوار اور گُٹکا کا بے دریغ استعمال ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ کینسر پھیلاؤ کے بارے میں معاشرے میں شعور اجاگر کیا جائے تاکہ لوگ اس موذی مرض سے محفوظ رہ کر صحت مند زندگی بسر کرسکیں۔