اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کام چور اور فرائض میں غفلت برتنے والے اساتذہ کو گھر بھیج دیا جائے گا:ڈی سی او کا مختلف سکولوں کا دورہ

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے محکمہ تعلیم سیالکوٹ کے ڈالو والی مرکز میں واقع گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول لال کُڑتی، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ڈیری فارم،گورنمنٹ کمبائنڈ پرائمری سکول بھوج اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول سہووالی کے دورہ کے دوران اساتذہ اور سٹاف و بچوںکی حاضری چیک کی اس موقع پر ڈی ایم او سیالکوٹ عامر رضا بھی ڈی سی او کو ہمراہ تھے ۔ ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے اساتذہ پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ وقت کی پابندی کو شعار بنائیں اوراور نظم وضبط پر سختی سے عمل کریں۔ انہوں نے کہاکہ پرائمری ایجوکیشن پورے نظام تعلیم کی بنیاد کی حیثیت رکھتی ہے اور کو بہتر بنائے بغیر معاشرے سے جہالت کے اندھیروں کو ختم نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے کہاکہ سکولز مینجمنٹ کمیٹیوں کو فعال بنایا جائے اور بچوں کو والدین کو باور کروایا جائے کہ وہ اپنے بچوں کو باقاعدگی سے سکول بھیجیں ۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ کام چور اور فرائض میں غفلت اور کوتاہی برتنے والے اساتذہ کو گھر بھیج دیا جائے گا ۔ انہوں نے ای ڈی او ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ وہ جن سکولوں میں اساتذہ کی ضرورت ہے وہاں ہر عارضی ٹائم پے ٹیچر تعینات کئے جائیں تاکہ بچوں کو تعلیمی حرج نہ ہو۔ اس موقع پر ڈی سی او ڈاکٹر آصف طفیل نے ان سکولوں میں زیر تعلیم بچوں سے سبق سنا اور ان سے سکول میں ملنے والی تعلیمی سہولیات کے معیار کے بارے میں استفسار کیا۔