اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بے گناہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ، ن لیگ ایم کیو ایم کا کردار ادا کر رہی ہے:شیخ عتیق الرحمن، ارشد بگو

سیالکوٹ (بیورورپورٹ) مسلم لیگ پنجاب میں بے گناہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کرکے پنجاب میں ایم کیو ایم کا کردار ادا کر رہی ہے۔ ناظم یونین کونسل تلواڑہ مغلاں سمیت 3مسلح ملزمان کی اندھادھند فائرنگ سے تحریک انصاف اورجماعت اسلامی کے رہنماظفر بیگ ایڈووکیٹ اور عمران بیگ کی ہلاکت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ۔اپنے مشترکہ بیان میں جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ کے امیر شیخ عتیق الرحمن اور سابق رکن صوبائی اسمبلی وسابق صدر سیالکوٹ بارارشد محمو دبگو ایڈووکیٹ،قائم مقام امیر جماعت اسلامی زون123 شیخ یونس ،جماعت اسلامی یوتھ ضلع سیالکوٹ کے صدرملک منیر اور ضلعی ناظم نشرواشاعت عارف محمود شیخ نے کہا کہ پنجاب حکومت جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے کارکنوں عمران بیگ اور ظفر بیگ ایڈووکیٹ کو ہلاک کرنے والے ملزمان کو فوری گرفتار کرے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے کارکنوںکے قاتلوں کو آئندہ 24 گھنٹوں میں گرفتار کیا جائے ورنہ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف اپنے کارکنوں کے ہلاکت کے حلاف احتجاج کے دائرے کو پورے پنجاب میں پھیلا دیں گے۔انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) پنجاب میں ٹارگٹ کلنگ کرکے صوبے میں دہشت گردی کو فروغ دے رہی ہے ۔امیر جماعت اسلامی عتیق شیخ نے کہا معاشی دہشت گرد جماعت مسلم لیگ اب مسلح دہشت گردی کو فروغ دے کر پنجاب کے امن و امان کو تباہ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا ابھی ماڈل ٹائون کے 14بے گناہ قتل ہونے والے تحریک منہاج القرآن کے کارکنوں اور جماعت اسلامی کے لاہور میں قتل ہونے والے کارکنوں کا حساب ابھی باقی ہے ۔کہ لیگی غنڈوں نے بے گناہ لوگوں کو قتل کر کے ثابت کیا ہے کہ لیگی حکومت کو لوگوں کی جان و مال کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔