اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,962FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

وکلاء متحد ہیں، قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا:شاہد میر سابق صدر ڈی بی اے سیالکوٹ

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شاہد میر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملزمان کی گرفتاریوں تک وکلاء احتجاج کرتے رہیں گے اور عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے کیونکہ دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک وکیل اور اس کے کزن کو قتل اور ایک شہری کو شدید زخمی کیا گیا ہے اور ملزمان آزاد ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ شہریوں کے پاس کوئی اسلحہ نہیں ہونا چاہیے اور اس پر حکومت کو پابندی لگانی چاہیے تاہم اسلحہ صرف پاک فوج ، سیکورٹی ایجنسیوں اور پولیس کے پاس ہی ہونا چاہیے اورشہریوں کے اسلحہ رکھنے پر مکمل پابندی عائد ہونی چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیدہ دلیری اور غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ن لیگ کے چیئرمین یونین کونسل اور اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کرکے معصوم شہریوں کو ہلاک وزخمی کیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء متحد ہیں اور وہ ظلم ودہشت گردی کے خلاف جدوجہد کرتے رہیں گے ۔انہوں نے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ۔