اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,222FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ن لیگ کے چیئرمین کی فائرنگ سے وکیل کی ہلاکت، وکلاء کا عدالتی بائیکاٹ، دھرنا، حکومت کے خلاف نعرہ بازی

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)سیالکوٹ میں مسلم لیگ (ن) سے منتخب ہونے والے چیئرمین یونین کونسل تلواڑہ مغلاں کے اور اس کے ساتھیوں کی فائرنگ سے وکیل سمیت دو افراد کی ہلاکت اور ایک کو زخمی کئے جانے کے واقعہ کے خلاف وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کرکے ضلع کچہری میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے دفتر کے باہر دھرنا دے کر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے ، وکلاء نے ملزمان کی گرفتاری تک روزانہ احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے ۔صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مقصود بھٹی ایڈووکیٹ کی قیادت میں وکلاء نے ڈی پی ا ودفتر کے باہر آکر نعرے بازی اور دھرنا دیا اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔ مظاہرہ کرنے والے وکلاء نے سینہ کوبی بھی کی اور نعرے بازی کی ۔ مظاہرہ کے دوران سابق ممبران پنجاب بار کونسل ارشد محمو دبگو ایڈووکیٹ اور ایم اظہر چوہدری ایڈووکیٹ کے علاوہ دیگر وکلاء نے ملزمان کو فوری گرفتارکرکے کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ۔ وکلاء نے اس سے قبل بار کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ۔