اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,383FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ونیکےتارڑ پولیس نے حافظ آباد پر دھاوا بول دیا، چادر چار دیواری کا تقدس پامال، اہل خانہ کی تذلیل، عدالت نے ایس ایچ او سٹی کو طلب کر لیا

حافظ آباد(مجاہد مالک زیدی)حافظ آبادکے تاجر کے گھر میں ونیکے تارڑ پولیس کے ملازمین نے مبینہ طور پر دن دیہاڑے دھاوا بول دیا۔ جہاں پر ملازمین نے چادرچاردیواری کا تقدس پامال کرکے نہ صرف مقامی تاجراور اسکے اہل خانہ کی تذلیل کی بلکہ انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے پولیس ملازمین ایک لاکھ سے زائد نقدی اور طلائی زیورات بھی لے اڑے۔ سیشن جج نے متاثرہ تاجر کی درخواست پرسیشن جج نے آج ایس۔ایچ۔او سٹی کو عدالت میں طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پوسٹ آفس روڈ کے رہائشی مقامی تاجر عمران حیدر ول بشیر حسین افسانہ نے سیشن جج کو درخواست دیتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر میںموجود تھا کہ اچانک ونیکے تارڑ پولیس کے پانچ ملازمین سب انسپکٹرخالد حسین کی سرپرستی میں اچانک اسکے گھر چادر چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے داخل ہوگئے۔ جہاں ملازمین نے اہل خانہ کی تذلیل کرتے ہوئے اسے گھسیٹا اور غلیظ گالیاں بھی دیں۔بعد ازاں پولیس ملازمین اسے کے گھر سے ایک لاکھ دس ہزار نقدی اور 8تولے زیوارت بھی لوٹ لے گئے۔ جس پر سیشن جج نے ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی کو آج عدالت طلب کرلیا ہے۔