اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اے سی ذوالفقار علی باگڑی کی خصوصی ہدایات پر کھاریاں شہر میں عید کے تینوں دن سینٹری انسپکٹر چوہدری احسان الٰہی کی زیر قیادت سینٹری ورکرز اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دینگے

کھاریاں (ایم عمر )تحصیل انتظامیہ کھاریاں نے عیدالاضحی کے موقع پر صفائی کا جامع پلان مرتب کیا ہے اے سی ذوالفقار علی باگڑی کی خصوصی ہدایات پر کھاریاں شہر میں عید کے تینوں دن سینٹری انسپکٹر چوہدری احسان الٰہی کی زیر قیادت سینٹری ورکرز اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دینگے اور قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگائیں گے ان خیالات کااظہار چیف آفیسر ٹی ایم اے شیخ وجاہت حفیظ صدیقی نے کیا انہوں نے کہا کہ عید کے ان ایام میں سینٹری ورکروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں اور قربانی کے جانوروں کی آلائشیں پھینکنے کیلئے عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے جگہوں کا انتخاب بھی کرلیا گیا ہے عوام سے اپیل ہے کہ وہ انہی مخصوص جگہوں پر قربانی کی آلائشیں پھینکیں تاکہ ہمارے ورکرز ان کو بروقت اٹھا کر ٹھکانے لگائیں اور شہر کو صاف ستھرا رکھا جاسکے ۔