اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

860,945FansLike
9,984FollowersFollow
564,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عید ایثار قربانی اور دوسروں کو اپنے ساتھ خوشی میں شریک کرنے کا درس دیتی ہے ۔چوہدری شاہد محمود

کھاریاں (ایم عمر )عید ایثار قربانی اور دوسروں کو اپنے ساتھ خوشی میں شریک کرنے کا درس دیتی ہے اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی دے کر ہم سنت ابراہیمی اداکرتے ہیں جب کہ اللہ کی مخلوق کو بھی اسی قربانی کے گوشت سے حصہ دے کر شامل کیاجاسکتاہے ان خیالات اظہار نائب صدر شعبہ خواتین پاکستان تحریک انصاف پنجاب تاشفین صفدر مرالہ اور مرکزی راہنماپاکستان تحریک انصاف چوہدری شاہد محمودنے کیا انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کی خوشیوں میں اپنے عزیز و اقارب رشتہ داروں اور بالخصوص غرباء اور مساکین کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اس وقت حاصل ہوسکتی ہے جب ہم قربانی کے گوشت سے غرباء اور مساکین کو بھی حصہ ادا کرینگے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم عید کی خوشیوں میں اپنے اردگرد بسنے والے حق داروں کو بھی اپنے ساتھ برابرشریک کریں ۔