اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,864FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مسیحی عوامی پارٹی کا ایک اہم اجلاس، صورتِ حال پر تبادلہ خیال

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)مسیحی عوامی پارٹی کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں موجودہ ملکی صورتِ حال کا جائزہ لیتے ہوئے بین الاقوامی سپر طاقتوں کی توجہ ہندوستان اور پاکستان کے موجودہ حالات کی طرف دلاتے ہوئے کہا کہ اس خطے میں امن کی اشد ضرورت ہے کیونکہ نریندر مودی نے جس طرح کشمیر میں بربیت کا بازارگرم کر رکھا ہے وہ انسانی حقوق کھلی خلاف ورزی ہے۔ نریندر مودی کو اپنے آپ میں رہتے ہوئے بین الاقوامی امن کو خراب کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے کیوں کہ اس خطے کا امن خراب ہونے سے صورت حال مزید خراب ہوسکتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار مسیحی عوامی پارٹی کے چیف آرگنائزر ایلڈرسلامت بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ ہندوستان کو ہوش کے ناخن لینے چاہئے اور انکو پتہ ہونا چاہیے کہ افواجِ پاکستان دنیا کی واحد فوج ہے جو ہر طرح سے مقابلہ کرسکتی ہے اور ہماری فوج کے ساتھ 20کروڑ عوام کی دعائیں بھی شامل ہیں اور اس وقت پاکستانی قوم متحد ہے اور نہتے کشمیری عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے ۔