اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,337FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بھارت کا سرجیکل سٹرائیکس کا ڈرامہ عالمی سطح فلاپ ہو گیا،مسلم لیگ ن شعبہ خواتین

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے کوآپریٹوز ایم پی اے شاہین اشفاق ،مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ضلع گوجرانوالہ کی سینئر نائب صدر نسرین اشفاق نے کہا ہے کہ بھارت کا سرجیکل سٹرائیکس کا ڈرامہ عالمی سطح فلاپ ہو گیا، بھارتی حکومت اور فوج اڑی واقعہ پر شرمندگی چھپانے اور کشمیر سے عالمی توجہ ہٹانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ برہان وانی کی شہادت سے کشمیر کی تحریک آزادی کو نئی زندگی ملی ہے جبکہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران کشمیر کے مسئلے کو جرات سے عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے جس نے بھارتی حکمرانوںکی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کی حدود میں سرجیکل سٹرائیکس کے دعوے کرنیوالے بھارت کو یاد رکھناچاہیے کہ پاکستانی قوم، حکومت اور بہادر فوجی جوان وطن عزیز کے چپے چپے کا دفاع کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔