اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سیالکوٹ سے رائیونڈ مارچ میں بھرپور شرکت کیلئے تحریک انصاف کے قافلے روانہ

سیالکوٹ(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف نے سیالکوٹ سے عمران خان کی قیادت میں رائیونڈ مارچ میں بھرپور شرکت کی تیاریاں مکمل ہونے کے بعد روانہ ہوگئے ہیں۔کارکنوں نے تحریک انصاف کے جھنڈے اٹھا رکھے ہیں اور بھارت کے خلاف مظاہرہ میں بھارتی وزیر اعظم مودی کا پتلا بھی نذر آتش کیا گیا ہے اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کی گئی ہے ۔رائیونڈ مارچ میں شرکت کیلئے روانہ ہونے سے قبل بھارتی وزیر اعظم مودی کے خلاف مظاہرہ پیرس روڈ پر جناح ہائوس کے باہر کیا گیا جہاں تحریک انصاف کے کارکنوں نے بھارتی وزیر اعظم مودی کا پتلا نذر آتش کیااور بھارت کے خلاف نعرے بازی کی اور بھارتی جارحیت اور پاکستان وآزادکشمیر کے علاقوں میں فائرنگ وگولہ باری کی مذمت کی ۔ تحریک انصاف کے کارکن تحریک انصاف کے مرکزی راہنمائوں عمر ڈار اورعثمان ڈار کی قیادت میں پیرس روڈ سے روانہ ہوئے اور حکیم خادم علی روڈ سے تحریک انصاف کے کارکن چوہدری شاہ نواز ، عارف خواجہ ایڈووکیٹ اورسیدہ فرح اعظمی کی قیادت رائیونڈ مارچ کیلئے روانہ ہوئے ۔ تحریک انصاف کے کارکن بسوں ،ویگنوں اور کاروں پر سوار ہیں اور یہ قافلے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں جانے والے بڑے قافلہ میںشامل ہونگے ۔