اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

یوتھ ونگ کے کارکن میاں برادرن اور مسلم لیگ (ن) کا قیمتی سرمایہ ہیں, شیخ جوادا صغر انند

سیالکوٹ(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے یوتھ ونگ پنجاب کے صوبائی نائب صدر شیخ جوادا صغر انند نے کہا ہے کہ یوتھ ونگ کے کارکن میاں برادرن اور مسلم لیگ (ن) کا قیمتی سرمایہ ہیں محنت، لگن ،ایمانداری اور سچے دل سے جماعت کو مضبوط اور فعال بنانے والے کارکنوں کی کاوشوں کو کسی بھی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں اپنی رہائش گاہ پر یوتھ ونگ کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔شیخ جواد اصغر نے کہا کہ یوتھ ونگ کے کارکن مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پنجاب کے صدر میاں غلام حسین شاہد کی ولولہ انگیز قیادت میں نہ صرف جماعت کو مزید فعال بنانے کے لئے بلکہ عوامی مسائل کو حل کر نے کے لئے عملی طورپر جدوجہد میں مصروف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی مثبت پالیسیوں کی بدولت پاکستان تیزی سے ترقی کی طرف گامزن ہے جبکہ ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی کو روکنے کے لئے پی ٹی آئی اوچھے ہتکھنڈوں پر اتر آئی ہے لیکن عمران خان مسلم لیگ ن اور میاں برادرن کو ملک وقوم کی خدمت کر نے اور پاکستان کو خوشحال بنانے سے نہیں روک سکتے اور موجودہ حکومت روکے گی ۔مسلم لیگ ن نے پاکستان کو باوقار اور ترقی یافتہ بنانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے ۔