اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بھارتی قیادت عالمی برادری کے سامنے جھوٹ اور غلط بیانی کا سہارا لے رہی ہے،محمدعثمان خا ں

سیالکوٹ(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن کے سٹی نائب صدر محمدعثمان خا ں نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائزنگ کو پاکستانی علاقے پر سرجیکل سٹرائیک کا نام دینے کے بھارتی ڈرامے سے ایک بار پھر ثابت ہوگیا ہے کہ بھارتی قیادت نہ صرف اپنے عوام اور میڈیا بلکہ عالمی برادری کے سامنے جھوٹ اور غلط بیانی کا سہارا لے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پچھلے ستر سال سے بھارت کے سیاسی و عسکری رہنما مسلسل جھوٹ اور فریب سے کام لیکر دنیا کو دھوکہ دینے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اوڑی سیکٹر میں بھارتی کیمپ پر دراندازوں کے مبینہ حملے سے لیکر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے خطاب تک سب جھوٹ ہی جھوٹ ہے تاہم اس کا پردہ چاک ہونے کا وقت اب قریب ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی قیادت بنیادی طور پر بزدل اور ڈرپوک ہے اور وہ کبھی پاکستان پر سرجیکل حملوں کی حماقت نہیں کررہے گا کیونکہ وہ جانتی ہے کہ پاکستان کے ساتھ جنگ کی صورت میں مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی سمیت پورے بھارت میں جاری علیحدگی کی تحریکوں میں تیزی آئے گی اور یوں بھارت کی توڑ پھوڑ اور شکست وریخت کی رفتار بھی بڑھ جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج بھارت کی ہر طرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اور پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ایسے حالات میں پاکستان کے خلاف کوئی مہم جوئی بھارت کو بہت مہنگی پڑ سکتی ہے اس لئے بھارتی قیادت کو ہوش کے ناخن لینے چائیں اور پاکستان کے ساتھ کشمیر سمیت تمام مسائل پر مذاکرات کیلئے خود کو تیار کرنا چائیے۔