اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مختلف مقامات سے آٹھ ملزمان گرفتار ، ناجائز اسلحہ ، شراب اور منشیات برآمد

سیالکوٹ(بیورورپورٹ)سیالکوٹ پولیس نے مختلف مقامات سے آٹھ ملزمان کو گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ ، شراب اور منشیات برآمدکرلی ۔ پولیس رپورٹس کے مطابق تھانہ حاجی پورہ پولیس نے عبداللہ سے ریوالور، عالم چوک سے شبیر سے پانچ لیٹر شراب،رنگپورہ پولیس نے گاؤ شالہ سے غلام عباس سے پانچ لیٹر شراب، صدر سیالکوٹ پولیس نے چھاؤنی سلہریاں سے زاہد سے پستول اور اٹھارہ گولیاں، مراد پور پولیس نے قصبہ گدارے عرفان سے پانچ لیٹر شراب، سمبڑیال پولیس نے فرحان سے 115گرام چرس، قلعہ کالروالہ پولیس نے کوٹ گوندل سے عمران سے پانچ لیٹر شراب، قصبہ بوریکی سے فیصل سے دو لیٹر شراب برآمدکرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔