اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,973FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ملتان روڈ پر ٹرک اور رکشہ میں تصادم ، 2نوجوان جاں بحق ، 1زخمی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) موہلنوال کے قریب ٹرک اور موٹر سائیکل رکشہ میں تصادم سے 2نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ۔ ایدھی ذرائع کے مطابق ملتان روڈ پر موہلنوال کے قریب تیز رفتار ٹرک موٹر سائیکل رکشہ سے جا ٹکرایا جس کی زد میں آکر دو افرادجاں بحق ہو گئے جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہے جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 22 سالہ شہزاد اور 20سالہ آصف کے ناموں سے ہوئی ہے جو مقامی رہائشی تھے ۔ حادثے میں زخمی ہونے والے ناصر کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ رکشہ موہلنوال سے آرہا تھا اور ملتان روڈ پر آتے ہی تیز رفتار ٹرک کی زد میں آگیا جس کے باعث دو افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں لاشیں قبضے میں لیکر ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم وہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔