اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,507FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستان کمیونٹی فورم آسٹریا کا قیام عمل اور الیکشن کیلئے ندیم خان، غلام مصطفی بلوچ، منیر مغل، خواجہ منظور اور اکرم باجوہ منتخب

ویانا (اوورسیز ڈیسک) پاکستانی کمیونٹی آسٹریا نے پاکستان کے ساتھ اپنی محبت اور ملی جذبہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اور کمیونٹی میں آپس میں ایک دوسرئے کے ساتھ مذید رابطہ اور اپنے اپنے اختلافات کو دور کرتے ہوئے پاکستان کے مفاد کی خاطر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کا ایک شاندار تاریخی فیصلہ کیا۔ اسی سلسلہ میں پاکستان کمیونٹی کی تنظیموں کے سربراہان اور نمائندوں کی ایک میٹنگ ویاناکے 5 ڈسٹرکٹ کے پنیر ریسٹورنٹ میں 30 ستمبر کی شام منعقد کیا گیا جس میں الحاج خواجہ محمد نسیم،لالہ محمد حسین خان تبسم،حاجی محمد ارشد باجوہ،امجد بھٹی ،شفات احمد،حاجی ملک خلیل ،مرزا شجاعت علی،علی شرافت،حاجی ملک امین اعوان،عامرسہیل،سید غالب شاہ،منیراحمد مغل،خواجہ منظور احمد،ندیم خان ،حاجی غلام اظہر،پروفیسر شوکت اعوان ، حاجی غلام مصطفی بلوچ ،چوہدری محمد نواز وڑائچ،الحاج اکرم بٹ ،میاں خلیل احمد،رانا قمر ،محمدحفیظ ،اکرم باجوہ و دیگر نے شرکت کی ۔میٹنگ کا آغاز منیر احمد مغل کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ میٹنگ میں باہمی مشاورت اورمتفقہ طور پر تنظیم کے نام ( پاکستان کمیونٹی فورم آسٹریا )پر اتفاق کیا گیا ۔اس کے بعد تنظیم کے 5 عہدیداران کے چناو پر بھاری اکثریت سے فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کرایا جائے اور الیکشن میں ووٹ کا حق صرف تنظیموں کے نمائندوں کو دیا جائے۔ الیکشن خفیہ پرچی کے زریعے کرایا گیا جس میں صدر ندیم خان ،نائب صدر حاجی غلام مصطفی بلوچ،جنرل سیکرٹری منیر احمد مغل ، فنانس سیکرٹری خواجہ منظور احمد اور چیف میڈیا کوآرڈینیٹر اکرم باجوہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے ۔نومنتخب عہدیدارا ن صدر ندیم خان ،نائب صدر حاجی غلام مصطفی بلوچ،جنرل سیکرٹری منیر احمد مغل ، فنانس سیکرٹری خواجہ منظور احمد اور چیف میڈیا کوآرڈینیٹر اکرم باجوہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب پاکستانی کمیونٹی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جو آپ نے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا اور ہمارئے اوپر زمہ دار یاں ڈالی ہیں ہم آپ سب کو ساتھ لیکر چلیں گے اور ہم سب تنظیمیں پاکستان کی وقار کی خاطر اپنے اپنے اختلافات بھلا کر پاکستان کی سربلندی کے لیے کام کریں گے اور یہ کام تب ہی ممکن ہوگا جب آپ لوگ ہمارا ساتھ دیں گے ہم اُمید رکھتے ہیں کہ ہم سب سبز ہلالی پرچم تلے ایک قوم ہونے کا ثبوت فراہم کریں گے ۔اور آسٹریا سے پوری دنیا کو ایک پیغام دیں گے کہ ہم پاکستانی پاکستان کی خاطر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوسکتے ہیں۔ پاکستان کمیونٹی کے نمائندگان لالہ محمد حسین خان ،خواجہ نسیم ،سید غالب شاہ ، میاں خلیل احمد ،محمد حفیظ ،شفات احمد ،ملک خلیل اعوان ،ملک امین اعوان ،علی شرافت ،اکرم بٹ ،نواز وڑائچ،ارشد باجوہ،مراز شجاعت ،پروفیسر شوکت اعوان،امجد بھٹی ،غلام اظہر و دیگر نے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کا تعاون آپ کے ساتھ ہوگا اور ہم اُمید رکھتے ہیں کہ ہم سب مل کر چلیں گے ۔حاضرین نے بھی نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد دی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ پاکستان کمیونٹی فورم آسٹریا کے میڈیا کوآرڈینیٹراکرم باجوہ نے کہا کہ نو منتخب باڈی کا بہت جلد اجلاس بلایا جائے گا جس میں آسٹریا کے دوسرئے شہروں میں اس تنظیم کی زیر سرپرستی باڈی تشکیل دی جائیں گی اور اُن کے متعلق آسٹریا کے شہروں میں پاکستانی کمیونٹی کی تنظیموں کے سربراہان سے مشاورت سے فیصلے کیئے جائیں گے۔