اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

صحافت کے آسمان سے صحافیوں کی کہکشاں کا بریڈفورڈ میں نزول

بریڈفورڈ (ویب ڈیسک) یوں تو آسمان پر ستارے اور کہکشاں کے آپ نے بہت قصے سنے ہونگے لیکن آج صحافت کے آسمان سے صحافیوں کی ایک کہکشاں بریڈ فورڈ کے وینیو ہال میں اتری۔ جس میں برطانیہ بھر سے شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جو صحافی برادری کا پاکستان پریس کلب یوکے اور یورپ پر اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اس تقریب کے انعقاد کا مقصد پاکستان پریس کلب یوکے اور یورپ کے یارکشائر چیپٹر کے عہدیداران کی حلف برداری اور مرکزی کونسل کے ارکان سے صحافی برادری اور کمیونٹی عہدیداران کا تعارف کروانا تھا۔تقریب کا آغاز حسب معمول تلاوت کلام پاک سے ہوا کس کی سعادت قاری محمد عباس نے حاصل کی۔ تقریب کی نظامت کے فرائض عبید مغل نے انجام دئیے۔ یارکشائر چیپٹر کے عہدیداران سے برمنگھم قونصلیٹ کے قونصل جنرل احمد امجد علی نے حلف لیا۔انھوں نے پاکستان پریس کلب کے ممبران اور مرکزی شوری کے ممبران کو اس کلب کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ تقریب سے لیبر پارٹی کے شیڈو منسٹر بیرسٹر عمران حسین نے بھی کلب ممبران کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ممبر آف یورپین پارلیمنٹ امجد بشیر نے بھی پریس کلب کے ممبران کو مبارکباد دی اور اپنے بچوں میں صحافت کو بھی کیرئیر کے طور پر اپنانے کا مشورہ دیا ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک صحافی کے سوال نے انھیں ممبر آف یورپین پارلیمنٹ بنا دیا ان کا کہنا تھا کہ دوسرے شعبوں کی طرح ہمیں اس شعبے میں بھی آگے آنا ہوگا۔تقریب سے راجہ نجابت جموں کشمیر حق خود ارادیت کے سربراہ، کمیونٹی لیڈر گوہر الماس خان، پی ٹی آہئ لیڈر آصف خان، مسلم لیگ نون کے لیڈر اے ڈی خان اور دیگر کمیونٹی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوۓ پریس کلب کے تمام عہدیداران کو مبارکباد اور اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اعجاز فضل ڈپٹی ایڈیٹر اوصاف اور پریس کلب کی مرکزی شوری کے نائب صدر نے بھی خطاب کرتے ہوۓ آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور پڑھے لکھے اور کام کرنے والے صحافیوں کو آگے لانے اور پریس کلب کے دیگر اغراض و مقاصد سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا۔

شھزاد چوھدری مرکزی شوری کے ممبر اور یارکشائر چیپٹر کے صدر نے بھی صحافت میں مثبت تبدیلیوں کے اس سفر کو مزید مثبت اور بامقصد بنانے کیلیے اپنا بھرپور کردار اد کرنے کا وعدہ کیا۔چئیرمین یارکشائر چیپٹرملک محمد فاروق نے بھی اس تنظیم کو صحافیوں کی فلاحی تنظیم اور صحافیوں کے مسائل اجاگر کرنے والا فورم بنانے کا عہد کیا۔ زاہد مرزا نے بھی تقریب میں آۓ معزز مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوۓ اس تنظیم کو مثالی تنظیم بنانے کا عزم کیا۔

مرکزی شوری کے صدر شوکت ڈار نے بھی اس بات کی یقین دہانی کرائی کے صحافی کو اس کی اجرت دلوانے کے لیے ہم ہر ممکن کوشش کریں گے۔

دنیا ٹی وی کے بیورو چیف اظہر جاوید نے بھی صحافت اور صحافیوں میں پاۓ جانے والے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ پریس کلب کے عہدیداران ممبران کی بات نہیں سنتے انھوں نے کہا کہ ہم ہر وقت موجود ہیں صحافیوں کہ مسائل ہر کرنے کہ لیے آپ کسی وقت بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔مرتضی علی شاہ نے بھی صحافی برادری کو اس تقریب کی مبارکباد دی اور مسائل کے حل کے لیے اپنے ہر ممکن تعاون کی بھی یقین دہانی کروائی ۔ نسیم صدیقی، محبوب الہی بٹ ، طلعت گوندل، ثمینہ احمد، سمیرا فرخ ، شاہد جنجوعہ،زاہد خٹک اور دیگر نے خطاب کیا۔

تقریب میں کثیر تعداد میں صحافتی برادری نے شرکت کی جن میں کامران بخاری جو کہ مرکزی شوری کے ممبر ہیں، عرفان الحق انفارمیشن سیکرٹری پاکستان پریس کلب یوکے اور یورپ، نوید اکبر مرکزی شوری کے ممبر، افتخار پوٹھی، علامہ عظیم جی، مصطفی مغل، سلامت حسین، نوید چوھان، زرقا، قیصر باری، حنا جبین، نغمانہ کنول، طارق لودھی، تنویر کھٹانہ ،غلام حسین، جاوید کنول، شھزاد مرزا، برمنگھم ، پیٹر برا اور یارکشائر سے کثیر تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر پاکستان پریس کلب یوکے اور یارکشائر کی طرف سے ایک پرلطف کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔