اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,628FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں آگے رہ کر لڑنا افسروں کی فخریہ روایات ہیں،سربراہ پاک فوج

راولپنڈی(ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے افسران نے آگے رہ کر قیادت کی اور فخریہ روایت پر عمل کیا جب کہ لگن اور جذبے سے ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کیا جہاں لیفٹننٹ جنرل قمر نوید باجوہ نے ان کا استقبال کیا۔ جنرل راحیل شریف نے پی ایم اے کی استعداد کار کے منصوبوں کا جائزہ لیا اور پی ایم اے کی فورتھ پاکستان بٹالین کا افتتاح کیا جب کہ آرمی چیف نے کیڈٹس کی تربیتی ، انتطامی سہولتوں میں بہتری کو بھی سراہا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے افسران نے آگے رہ کر قیادت کی اور فخریہ روایت پر عمل کیا جب کہ مستقبل کی قیادت کیلئےتمام پیشہ ورانہ امورمیں ترقی کی ضرورت ہے، لگن اور جذبے سے ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔