اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بیس ہزار کا بل جمع کروانے کے دوسرے روز شہری کے گھر کا بجلی کا میٹر اتار کر قبضہ میں لے لیا

سیالکوٹ(بیورورپورٹ)گیپکو رنگ پورہ سب ڈویثرن نے بیس ہزار ایک سو 23روپے کا بل جمع کروانے کے دوسرے روز شہری کے گھر کا بجلی کا میٹر اتار کر قبضہ میں لے لیا ۔ محمد ارم نے تھانہ رنگ پورہ کے علاقہ میں اپنی رہائش گاہ کا بجلی کا بل بیس ہزار123روپے گزشتہ روز جمع کروایا تھا لیکن بل جمع کروانے کے دوسرے روز ہی گیپکو رنگ پورہ سب ڈویثرن کے عملہ نے بجلی کا میٹر اتار لیااور قبضہ میں لے لیا ۔ شہری کے مطابق گیپکو نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بل جمع ہونے کے باوجود میٹر اتار لیا جس کی وجہ سے اہل خانہ پریشانی کا شکار ہیں۔