اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پنجاب ٹیچرز یونین اساتذہ کے حقوق کو بچانے کے لیے میدان میں سر گرم عمل

سیالکوٹ(بیورورپورٹ)پنجاب ٹیچرز یونین اساتذہ کے حقوق کو بچانے کے لیے میدان میں سر گرم عمل ہے اساتذہ اپنے مطالبات ہر صورت منوا کر دم لیں گے یونائیٹڈ ٹیچرزکونسل پنجاب کے فیصلے کے مطابق پنجاب بھر میں احتجاجی پروگرام کے تحت 14 نومبر کو ضلع سیالکوٹ کے اساتذہ اپنے مطالبات کے حق میں ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالیں گے اور جلسہ بھی کریں گے جس میں ضلع بھر سے اساتذہ شرکت کریں گے اِن خیالات کا اظہار پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلعی صدر محمد اصغر کاہلوں، ضلعی جنرل سیکرٹری سید دستار علی نقوی، چیف ارگنائز ر چوہدری بشیر احمد اور دیگر رہنمائوں نے ضلع سیالکوٹ میں یونائیٹڈ ٹیچرزکونسل کے زیر اہتمام 14 نومبر کو ہونے والے احتجاج اور ریلی کے سلسلہ میں مختلف سکولوں کے دوروں اور اساتذہ کے وفود سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا اُنہوں نے کہا کہ تعلیم کیونکہ حکمرانوں کی ترجیہات میں شامل نہیں اس لیے وہ اساتذہ کے مسائل حل کرنے اور اُن کے مطالبات ماننے میں سنجیدہ نہیں بار ہا دفعہ تحریری وعدوں کے باجودہ آج تک اساتذہ کی آپ گریڈیشن سمیت کو ئی مطالبہ نہیں مانا گیااساتذہ کی عزت نفس کو پامال کرنا ، ڈراپ آوٹ اور ناقص نتائج کی آڑ میں اساتذہ کو سزائیں دینا اور اساتذہ کے خلاف ظالمانہ کاروائیاں تاحال جاری ہیںمحکمہ تعلیم اپنی خامیوں ، کوتائیوں اور غفلت کی ذمہ داری اساتذہ کے سر ڈال کر خود بری الذمہ ہوناچاہتا ہے لیکن اساتذہ ایسا ہرگز نہ ہونے دیں گے اور اپنے حقوق و مطالبات کے لیے پنجاب کے ہر شہر میں احتجاجی ریلی اور جلسہ کریں گے