اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آٹھ ملزمان گرفتار،شراب ، ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد

سیالکوٹ(بیورورپورٹ)سیالکوٹ پولیس نے مختلف مقامات سے آٹھ ملزمان کو گرفتار کرکے شراب ، ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمدکرلی ہے ۔پولیس رپورٹس کے مطابق تھانہ حاجی پورہ پولیس نے عالم چوک سے توقیر سے پانچ لیٹر شراب، تھانہ رنگپورہ پولیس نے محلہ پورہ ھیراں سے صف اللہ سے رائفل، تالاب شیخ مولا بخش سے اعجاز سے 155گرام چرس، کمیلا روڈ سے لیاقت سے پستول، تھانہ تھانہ کینٹ پولیس نے گھنٹہ گھر چوک سے قیصر سے پانچ لیٹر شراب، سٹی پسرور پولیس نے ستراہ موڑ سے عثمان سے ایک بوتل شراب، پھلورہ پولیس نے ڈگری ہریاں سے یونس سے 210گرام چرس، صدام سے 130گرام چرس برآمدکرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔