اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,006FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

وکلاء کالونی کیلئے جگہ مختص کرنے کا اعلان کیا تھا مگر عملدرآمد ممکن نہیں ہو سکا , لالہ مبشر بٹ

سیالکوٹ(بیورورپورٹ) وکلا ء برائے انسانی حقوق پاکستان کے چیئر مین لالہ مبشر بٹ ایڈووکیٹ ، وائیس چیئرمین وسیم اقبال مہر ،عمران سہیل تارڑ ،مزل حسین شاہ، چوہدری محمد یوسف، میاں غلام فاروق ، سید حبیب الحسن صدیق ،عدنان ڈار، میاں یحییٰ اویس ، شبیر الحسن چوہدری اور سید افتخار حسین بخاری ایڈووکیٹس نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے اپنے دوراقتدار میں سیالکوٹ بار کے سالانہ ڈنر کے موقع پر بطور مہمان خصوصی سیالکوٹ کے وکلاء سے خطاب کے دوران سیالکوٹ میں وکلاء کالونی کیلئے جگہ مختص کرنے کا اعلان کیا تھا مگر افسوس کہ اس پر آج تک عملدرآمد ممکن نہیں ہو سکا جبکہ اس کے برعکس وکلاء برادری کی رہائشی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ عدلیہ کی آزادی،جمہوریت کی بحالی ،آئین کی حکمرانی اور قانون کی بالادستی کے لیے جتنی قربانیاں گزشتہ دور میں وکلاء برادری نے دی ہیں وہ کسی اور طبقہ نے نہیں دیں لیکن حکومت کی طرف سے آج تک سیالکوٹ کی وکلاء برادری کو رہائشی سہولتوں سے محروم رکھنا کہاں کی دانش مندی ہے انہوں نے وزیرِاعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ سیالکوٹ کی وکلاء برادری کو درپیش رہائشی مشکلات کے پیشِ نظر جلد از جلد وکلاء کالونی کیلئے جگہ مختص کی جائے تاکہ انکی رہائشی مشکلات سے نجات مل سکے۔