اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,261FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

سیرت طیبہ تا قیامت غلامان رسول ﷺ کے لئے مشعل راہ ہے, تبسم بشیر اویسی

سیالکوٹ(بیورورپورٹ)سیرت طیبہ تا قیامت غلامان رسول ﷺ کے لئے مشعل راہ ہے ۔اسوۂ رسول ﷺ کسی طبقہ ،قوم یا قبیلہ کے لئے نہیں بلکہ کائنات ارضی کے لئے نمونہ ہے ۔اسی پاکیزہ سیرت سے راہنمائی حاصل کر کے عرب کے بدودنیا کے رہبر بن گئے ۔ جھگڑنے والے محبتوں کے سفیر اور دولت پہ مغرور ،در رسول ﷺ کے فقیر بن گئے ۔حضور اکرم ﷺ نے فرد سے لے کر قوم و ملت کی تربیت و اصلاح کا جامع پلان عطا فرمایا۔ موجودہ دور میں اصلاح معاشرہ کی اشد ضرورت ہے ۔ معاشرے میں بگاڑ سے ہی دہشت گردی، لاقانونیت، فرقہ بندی اور چور بازاری جنم لیتی ہے۔ ان خیالات کا اظہارمرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان وچیئرمین ادارہ تاجدار یمن پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے جامع مسجد غوثیہ رضویہ ستراہ میں مرزا محمد اسحاق کے بھائی کے ایصال ثواب کیلئے منعقدہ محفل پاک سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا تحفظ ناموس رسالت کی خاطر ہر مسلمان اپنی جان کا نذرانہ دے سکتا ہے ۔ تاریخ غازیان اسلام اور تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے ہیروں سے بھری پڑی ہے ۔ غازی علم دین شہید رحمۃ اللہ علیہ کا محبت رسول میں غوطہ زن ہو کر گستاخ رسول کو واصل جہنم کرنا ایمان کا تقاضہ تھا۔آج بھی غازی علم دین شہید ،غازی عامر عبد الرحمن چیمہ شہید اور غازی ممتاز حسین قادری شہید رحمۃ اللہ علیہم کے پیروکار موجود ہیں ۔ ہم کسی صورت بھی آقا دو جہاں ﷺ کی گستاخی برداشت نہیں کر سکتے۔ آج بھی ہروالدین اپنی اولاد کو محبت رسول ﷺ میں تحفظ ناموس رسالت ﷺ کیلئے ہر قربانی کیلئے تیار کریںتاکہ کوئی بھی گستاخیٔ رسول کی جرأت نہ کر سکے۔اللہ کریم ناموس رسالت کا سب سے بڑا محافظ ہے۔صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی سیرت و کردار سے تحفظ ناموس رسالت کی مثالیں ملتی ہیں۔اس موقعہ پر علامہ مقصور احمد طور ،حاجی محمد خلیل،قاری محمد اقبال ہمدمی، محمد احسان سندھو،محمد عاصم بشیر اویسی،محمد محسن اویسی اور دیگر نے بھی خطاب و ہدیہ نعت پیش کیا ۔ علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے کہا کہ قومِ مسلم کی رگوں میں عشقِ رسول ﷺ و صحابہ رضی اللہ عنہم و اہلبیت رضی اللہ عنہم خون بن کر گردش کرتا ہے ۔مسلمانوں کو غیروں کے کردار کو چھوڑ کر سیرت النبی ﷺ اپنانی ہو گی تاکہ دنیا کے امام بن جائیں ۔ مذہب کے نام پر امن و امان کی تباہی اغیار کے ایجنڈے کی تکمیل ہے ۔فرمانِ رسول ﷺ کے مطابق یہود و ہنود مسلمانوں کے دوست نہیں ہو سکتے ۔دنیا میں امن کا قیام نظامِ مصطفیٰ ﷺ کے نفاذ ،مقام مصطفیٰ ﷺ کے تحفظ اور عشقِ مصطفیٰ ﷺ کے فروغ سے ہی ممکن ہے ۔