اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,006FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ماں باپ کے بعد معا شر ے کا سب زیادہ قا بل احتران طبقہ اسا تذہ کا ہے, سرور سلہری

سیالکوٹ(بیورورپورٹ) پرنسپل گورنمنٹ پو سٹ گر یجو ایٹ کالج آف کامرس قلعہ سیالکوٹ محمد سرور سلہری نے کہاہے کہ ماں باپ کے بعد معا شر ے کا سب زیادہ قا بل احتران طبقہ اسا تذہ کا ہے،استا د کسی بھی معاشرے کو مضبو ط بنا نے میں فعا ل کر دارادا کر تاہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پوزیشن ہو لڈرطلباء کو انعامات دے کی تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اب استا د کا احترام صرف کتا بوں تک ہی نظر آتا ہے۔ پرنسپل محمد سرور نے کہا کہ میں نے2016-17سیشن کیلئے داخلوں میں میرٹ کی مکمل پا بندی کرتے ہوئے کالج کی بہتری کیلئے دن رات کو ششیں جا ری رکھنے کا عزم کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب وہ فرض سمجھ کر ادارے کی خدمت کر رہے ہیں۔تقریب میں ایم کام مکمل کرنے والے39طلباء و طلبات میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نا ئب صدر عدنان ارشد سیٹھی مہمان خصوصی تھے۔تقریب میں میزبانی کے فرائض پروفیسر میاں محمد اسلم اور پروفیسر اصغر علی ڈوگر نے انجام دیئے۔تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر کا لجز سیالکوٹ رانا صہیب انور ،کالج کے سابق طالب علم اور سی ایس پی آفیسر محمد بلال رشید، کالج کے سابق پر نسپل نسیم حسین چیمہ،عبدالشکور بھٹی کالج کے اسٹاف اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔پوزیشن ہو لڈربالتریب بشریٰ بٹ،مثال خان اور قوسیس کنول،کاشی،چاندی اور سونے کے میڈلز دیئے گے۔کالج ہذ ہ میں نئے داخلہ ہولڈرز طلباء اور طلبات کو میرٹ لسٹ میںپہلی پو زیشن لینے پر شیلڈ یںدی گئیں۔ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم انڈر19کے ایک کھلاڑی عبداللہ شفیق نے بھی مذکورہ کامرس کالج میں داخلہ لیا ہے ان کو بھی خصوصی شیلڈ سے نوازہ گیا۔ جبکہ بی کام پا رٹ 2کے طالبعلموں نے اسٹیج ڈرامہ ’’ڈگری سے آگے‘‘ پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔