اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ننکانہ بھر میں پولیس کی جانب سے پکڑ دھکڑ کا سلسلہ زور پکڑنے لگا

واربرٹن(ایریا رپورٹر)ننکانہ بھر میں پولیس کی جانب سے پکڑ دھکڑ کا سلسلہ زور پکڑنے لگا۔جبکہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ایک ٹویٹر پیغام میں کارکنوں کو بنی گالہ پہنچنے کی ہدایت کی گئی جس کے بعد حالات مزید کشیدہ ہوسکتے ہیں۔جہاں ننکانہ صاحب اور دیگر شہروں سے کھلاڑی اسلام آباد کی طرف رواں دواںہیںوہیں پنجاب پولیس کی جانب سے پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔جگہ جگہ پولیس کی جانب سے بھاری نفری تعینات ہے،موٹروے سمیت اسلام آباد جانے والے تمام راستے سیل کر دیے گئے ہیں۔جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں کارکنوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے اور متعدد کارکنوں سے دھرنے میں شرکت نہ کرنے کی گارنٹی اور بیان حلفی بھی لیے جا رہے ہیں ۔پولیس کی جانب سے سرگرم کارکنوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔اور ضلعی پولیس ننکانہ صاحب نے اعلیٰ سطح اجلاس میں کارکنوں کو اسلام آباد جانے سے روکنے کیلئے مختلف امور پر غور کیا جس کے بعد ضلع بھر میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کرکے ناکے لگادیے۔