اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مشرف پر کرپشن کا الزام ہوتوسیاست چھو ڑ دونگا : شیخ رشید

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مشرف آمر ضرور تھا مگر موجودہ حکمرانوں سے بہتر تھا ، اگر مشرف پر کرپشن کا الزام ہو تو میں رات سے پہلے سیاست چھوڑ دونگا ۔ نوازشریف کرپٹ ہیں ، جدوجہد جاری رہے گی ۔ پنجا ب کے حکمران طاقت کا غیر قانونی استعمال کر رہے ہیں ۔ راستے بند کر دیے گئے ہیں میں بھی کسی سے لفٹ لیکر سپریم کورٹ پہنچا ہوں ۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ جس طرح 28اکتوبر کو نکلے تھے اسی طرح 2نومبر کو بھی نکلیں گے کیونکہ ہم نواز شریف سے نجات چاہتے ہیں اور ”را “کے خلاف پاک فوج کے ساتھ ہیں ۔ نیشنل سیکورٹی کو مودی کے ہاتھوں بیچ دیا گیا ہے ۔2نومبر کو ہم لا ل حویلی ، لیاقت باغ یا بنی گالہ کہیں سے بھی نکلیں گے او ر اسلام آباد پہنچیں گے ۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ ہم جنگ کی حالت میں ہیں اور ایسے میں عمران خان سے گلے شکوے نہیں کرتے تاہم انہیں 28اکتوبر کو لال حویلی آنا چاہئیے تھا ۔ نواب اکبر بگٹی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انکا کہنا تھا کہ نواب اکبر بگٹی غار میں تھے اور اندر سے ہی راکٹ لانچر چلا جس سے غار گر گئی اور انکی موت ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے ساتھ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ہم ”را“ کے خلاف ہیں ، پرویز خٹک نے موٹر وے پر جس طرح پولیس کا مقابلہ کیا انکے سیلیوٹ پیش کرتا ہوں ۔