اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

لاہور،اسلام آباد موٹروےM-2 چکری انٹر چینج بند،پاک فوج کے کمانڈوز، موٹروے پولیس اور پنجاب پولیس تعینات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور،اسلام آباد موٹروے M-2 چکری انٹر چینج کو خاردار تار اور کنٹینرز لگا کربندکردیا گیا ہے۔پاک فوج کے کمانڈوز، موٹروے پولیس اور پنجاب پولیس تعینات کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے دھرنے اور اسلام آباد بند کرنے کی کال سے بچنے کے لئے سوموار کی شب لاہور اسلام آباد موٹروے M-2 چکری کے مقام پر بند کردی گئی۔ پاک فوج ، موٹروے پولیس اور پنجاب پولیس مسلح کمانڈوز نے چکری انٹرچینج پر رکاوٹیں کھڑی کرکے موٹروے بند کردی اور لاہور سے آنے والی ٹریفک کو چکری انٹرچینج سے چکری گاﺅں کی طرف موڑدیا۔ اسی طرح اسلام آباد سے لاہور جانے والی موٹرکو اسلام آباد انٹرچینج کے قریب روک کر ٹریفک واپس راولپنڈی کی طرف موڑدی گئی۔ اس دوران متعدد ایمبولنسیں اور مسافر بسیں بھی موٹروے پر آنے جانے سے روک دی گئیں اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں چکری انٹرچینج اوراسلام آباد ٹرن کے پاس لگ گئیں۔ اس دوران مسافر شہری سخت پریشان ہوئے اور درجنوں مسافر چکری انٹرچینج پر ہی اترگئے۔ اس دوران شہریوں کی پولیس اہلکاروں اور فوجی جوانوں سے گرما گرمی بھی ہوئی ۔ رات 8 بجے چکری سے اسلام آباد تک آنے جانے والے موٹروے کے دونوں راستوں پر ہوکا عالم تھا اور کوئی گاڑی آتی جاتی دکھائی نہیں دے رہی تھی۔