اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاناما لیکس تحقیقات : سپریم کورٹ میں سماعت جاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کی سماعت شروع ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے دائر درخواستوں کی سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہے ، چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں قائم 5رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے ۔اس موقع پرسیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف ، عوامی مسلم لیگ ، جماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتوں نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کررکھی ہیںجس پر چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی فل بینچ تشکیلی دیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی مسلم لیگ کی جانب سے دائر درخواست پر دلائل دینے کیلے شیخ رشید خود سپریم کورٹ میں موجود ہیں جبکہ تحریک انصاف کے وکلاء کے علاوہ شیریں مزاری بھی کمرہ عدالت میں ہیں ۔ دوسری جانب مسلم لیگ نواز کے طلال چودھری اور عابد شیر علی بھی احاطہ عدالت میں ہیں ۔