اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سال 2016 تاریخ کا گرم ترین سال ثابت ہوسکتا ہے، ناسا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) ناسا کے سائنسدانوں نے تصدیق کی ہے کہ عالمی سطح پر رواں سال اپریل کا مہینہ گرم ترین رہا ہے جو اوسط سے 1.11 سینٹی گریڈ گرم تھا جب کہ ابتدائی 3 ماہ کے بھی درجہ حرارت معمول سے زیادہ تھے اور اس طرح 2016 انسان کی معلومہ تاریخ کا گرم ترین برس ثابت ہوسکتا ہے۔ ناسا کے سائنسدانوں نے تصدیق کی ہے کہ اس سال اپریل کا مہینہ گرم ترین رہا ہے جو اوسط سے 1.11 سینٹی گریڈ گرم تھا جب کہ سال 2016 کے ابتدائی 3 مہینے بھی ریکارڈ گرم رہے تھے۔ ناسا کے آب و ہوا کے ڈیٹا ریکارڈ نے پیش گوئی کی تھی کہ 2016 ایک اور ریکارڈ گرم ترین سال ہوگا۔بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کے نزدیک ایل نینو اس گرمی کا ذمے دار ہے لیکن یہ معلوم نہ تھا کہ فرق اتنا زیادہ ہوگا۔ ماہرین کے مطابق ایل نینو کے ایک بڑے واقعے کے بعد گرم پانی کی لہریں جنوبی بحرالکاہل ( پیسیفک) کی جانب بڑھیں اور اس کا اثر پورے کرہ ارض پر پڑا۔ناسا کے گوڈارڈ اسپیس سسٹم اور نیشنل اوشیانک اینڈ ایٹماسفیئرک ایجنسی (این او اے اے) کےمطابق اس سال جنوری اور فروری اگرچہ سردی کے مہینے تھے لیکن ان مہینوں کا اوسط درجہ حرارت بالترتیب 1.13 اور 1.34 درجہ سینٹی گریڈ گرم تھے۔ اس کے علاوہ مارچ بقیہ مہینوں کے مقابلے میں 1.28 سینٹی گریڈ گرم تھا۔