اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کشمیر کونسل کے انتخابات نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دیں، مسلم کانفرنس برطانیہ

لوٹن(اوورسیز ڈیسک) آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے امیدوار مختار احمد عباسی نے کشمیر کونسل انتخابات میں سب سے زیادہ 14 ووٹ حاصل کرکے آزاد کشمیر کے آمدہ انتخابات کی بہترین شروعات کردی ہیں۔ مختار عباسی کو ممبر کشمیر کونسل منتخب ہونا صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی بہترین حکمت عملی کا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ چوہدری بشیر رٹوی، جنرل سیکرٹری شبیر ملک، ڈپٹی جنرل سیکرٹری پروفیسر ممتاز حسین بٹ چیئرمین اوورسیز پبلسٹی بورڈ سردار امجد عباسی مرکزی رہنماؤں چوہدری زیارت حسین، ظریف عباسی، فرخ عباسی، مہتاب عباسی، سردار سہراب خان و دیگر نے کیا انہوں نے کہا کہ صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی بہترین حکمت عملی نے مسلم کانفرنس کو ایک بار پھر ریاست کی سب سے مضبوط جماعت کے طورپر پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کونسل کے انتخابات آزاد کشمیر آمدہ انتخابات کا پیشہ خیمہ ہیں اور کشمیر کونسل انتخابات میں مسلم کانفرنس نے واضح برتری حاصل کرکے مخالفین کی نیندیں حرام کردیں۔ انہوں نے کہا کہ مختار احمد عباسی کی شاندار کامیابی مسلم کانفرنس کو چار ووٹ کا طعنہ دینے والے لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ قائدین مسلم کانفرنس برطانیہ نے تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سربراہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر سلطان نے تحریک انصاف کے ووٹ مسلم کانفرنس کو دلواکر بھاری اکثریت میں کامیاب کروانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان کی سیاسی بصیرت کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی صلاحیتوں اور مثبت سیاست سے 4سے 14ووٹ بنالئے اور انشاء اللہ آمدہ انتخابات میں بھی بہترین حکمت عملی کا ثبوت دیتے ہوئے حکومت بھی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک آزاد کشمیر کے دو بڑے سپوت سردار عتیق احمد خان اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے یکجا ہونے سے تحریک آزادی کشمیر میں مزید پیش رفت ہوگی۔