اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

887,285FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

گجرات:113واٹر پلانٹس کے فلٹرزماہ رمضان سے قبل تبدیل کر دیے جائیں گے،اے ڈی سی

گجرات(بیورورپورٹ)ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے گجرات/اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ گجرات کے 113میں سے 106واٹر فلٹریشن پلانٹس فنکشنل ہیں، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایات کے مطابق ان تمام پلانٹس کے فلٹر ز ماہ رمضان سے قبل تبدیل کر دیے جائیں گے جبکہ کسی وجہ سے خراب فلٹریشن پلانٹس کو بھی چالو کر دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے ممبران کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ ٹی ایم اے گجرات شہریوں کو سینی ٹیشن کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے سرگرم ہے تاہم رمضان المبارک کے دوران ٹی ایم اے آفس میں خصوصی سیل بھی بنایا گیا ہے جہاں موجود عملہ کسی بھی شکایت پر فوری ایکشن لے گا۔ انہوںنے بتایا کہ شہر کے بیشتر علاقوں میں ایل ای ڈی سٹریٹ لائٹس نصب کر دی گئی ہیں ، باقی علاقوںمیں تنصیب کے لئے کام جاری ہے تاہم انہوںنے کہا کہ اگر کسی مسجد میںماہ رمضان کے دوران لائٹنگ کا مسئلہ ہوا تو ٹی ایم اے فوری طور پر اس مسئلہ کو حل کر دے گی۔ انہوںنے کہا کہ ضلعی حکومت اور ٹی ایم اے بولے کے علاقہ میں نیا مذبحہ خانہ تعمیر کر رہی ہے جس کا افتتاح ماہ رمضان میں ہی کر دیا جائے گا ۔ انہوںنے بتایا کہ تاجروںکے تعاون سے تجاوزات کا خاتمہ کرنے کے لئے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا گیا اور یہ کاروائی ماہ رمضان میں بھی جاری رہے گی۔